Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی کے نرخوں میں کمی، حکومت کے اصلاحاتی اقدامات جاری

Now Reading:

بجلی کے نرخوں میں کمی، حکومت کے اصلاحاتی اقدامات جاری
بجلی کے نرخوں میں کمی، حکومت کے اصلاحاتی اقدامات جاری

بجلی کے نرخوں میں کمی، حکومت کے اصلاحاتی اقدامات جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے توانائی کے شعبے میں درپیش مسائل اور اصلاحاتی اقدامات پر بریفنگ دی۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے بریفنگ میں بتایا کہ بجلی کی پیداواری لاگت سب سے بڑا مسئلہ ہے جب کہ ڈسکوز کے قرضے اور ناقص کارکردگی بھی ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔ حکومت توانائی کے شعبے میں بنیادی اصلاحات کر رہی ہے تاکہ صارفین کو ریلیف دیا جاسکے۔

اویس لغاری نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے 36 آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب معاہدے کیے جس کے نتیجے میں 3 ہزار 696 ارب روپے کا مالی بوجھ کم کیا گیا جب کہ آئی پی پیز کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے چین کے ساتھ سی پیک فریم ورک کو پاکستان کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مستقبل کے لیے مہنگی بجلی نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ الیکٹرک سٹی پالیسی کے تحت آئندہ 10 سال کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جس کا حتمی پلان ایک سے دو ہفتوں میں وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔

Advertisement

انہوں نے مزید بتایا کہ رحیم یار خان-مٹیاری ٹرانسمیشن لائن کو نجی شعبے کی شراکت سے مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جب کہ گیس پر چلنے والے تین پاور پلانٹس کو کوئلے پر منتقل کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

اویس لغاری کہتے ہیں کہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے 1 کروڑ 80 لاکھ صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 56 یصد تک کم کیے گئے ہیں تاکہ عام صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر