Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج، پاکستانی فیصلوں سے آگاہ کردیا گیا

Now Reading:

بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج، پاکستانی فیصلوں سے آگاہ کردیا گیا
پاکستان کی مسجد اقصیٰ سے متعلق اسرائیلی اشتعال انگیز اقدامات کی شدید مذمت

اسلام آباد: پہلگام حملے کے بعد بھارت کے جارحانہ اقدامات پر بھارتی ناظم االامور گیتکا سری واستو کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان کے جوابی فیصلوں سے تحریری طور پر آگاہ کردیا اور بھارتی اقدامات پر شدید احتجاج کیا گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ناظم الامور دفتر خارجہ پہنچیں تو پاکستان نے ایک ڈی مارش بھی ان کے حوالے کیا۔ دفترخارجہ نے بھارتی ہائی کمشن کے ڈیفنس، ایئر اور نیول اتاشی کو ناپسندیدہ قرار دے کر پاکستان چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کو 30 افراد تک محدود کرنے اور سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنے، واہگہ چیک پوسٹ بند کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو واضح کیا کہ بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے جواب میں شملہ و دیگر پاک بھارت معاہدے معطل کرنے کے امکانات ہیں، بھارتی اقدامات پاک بھارت تجارت بشمول بلواسطہ تجارت کو بھی معطل کرسکتی ہے۔

سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ فیصلے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں سول و عسکری قیادت کی ہدایات کی روشنی میں کیے گیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر