Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف سے لیگی برطانوی وفد کی ملاقات، سیاسی اور پارٹی امور پر گفتگو

Now Reading:

نواز شریف سے لیگی برطانوی وفد کی ملاقات، سیاسی اور پارٹی امور پر گفتگو

نواز شریف سے لیگی برطانوی وفد کی ملاقات، سیاسی اور پارٹی امور پر گفتگو

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف سے مسلم لیگ ن برطانیہ کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو کی گئی۔

وفد میں مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر احسن ڈار، سید فریاد حسین بخاری، اعجاز گل اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

دوران ملاقات بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرنے پر برطانوی وفد نے میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ ملک کی ترقی و خوشحالی اور معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس موقع پر صدر ن لیگ برطانیہ احسن ڈار کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ ملک میں غریبوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کیے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

سید فریاد حسین بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پنجاب میں درجنوں نئے منصوبے شروع ہونے سے لاکھوں لوگوں کو روزگار میسر ہوا۔

Advertisement

ملاقات کے اختتام پر برطانوی وفد نے تعلیم، صحت، انصاف، صاف ستھرا پنجاب اور ہر شعبے میں مثالی کارکردگی فراہم کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد دوحہ پہنچ گیا، پاک افغان مذاکرات شروع
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر