Advertisement
Advertisement
Advertisement

شمالی وزیرستان میں خارجی دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 54 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

Now Reading:

شمالی وزیرستان میں خارجی دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 54 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
شمالی وزیرستان میں خارجی دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 54 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان میں خارجی دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 54 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب خارجی دہشت گردوں نے پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر دراندازی کی کوشش کی، جسے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں تعینات سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا بروقت پتہ چالیا اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے تمام 54 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق یہ خارجی دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤں کے اشارے پر پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ ان کا مقصد ملک میں ہائی پروفائل دہشت گردی کی وارداتیں انجام دینا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات پر مبنی مہم کے دوران خارجی دہشت گردوں کی یہ کارروائیاں واضح کرتی ہیں کہ یہ عناصر کس کے مقاصد کی تکمیل کے لیے کام کر رہے ہیں۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق ایسی سرگرمیاں ریاست اور اس کے شہریوں سے غداری اور دھوکے کے مترادف ہیں، جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف کسی بھی کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر