
شعبہ صحت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، مصطفیٰ کمال
اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینیئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ شعبہ صحت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے پمز اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت صحت سب سے زیادہ خطرناک شعبہ ہے، میرے لیے وزارت صحت پھولوں کی سیج نہیں۔
انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت پر بھرپور توجہ دینے کی کوشش کررہے ہیں، پمز اسپتال میں منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے، میں عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہوں، پمزاسپتال کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میں نے عوام کی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، سرکاری اسپتالوں میں ہمیشہ غریب ہی علاج کے لیے آتا ہے۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ وزارت صحت کا شعبہ اللہ کی مخلوق سے منسلک ہے، لوگوں کو جب تکلیف ہوتی ہے تو وہ اداروں کی طرف دیکھتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شعبہ صحت میں کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وزارت میرے لیے امتحان ہے، کامیابی سے اس سے گزرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News