Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کیخلاف ملک بھر میں مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم

Now Reading:

انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کیخلاف ملک بھر میں مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم

انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کیخلاف ملک بھر میں مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کیخلاف ملک بھر میں مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے نئے تعینات ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور نئے تعینات ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) وقار الدین سید کی ملاقات ہوئی جس میں وفاقی وزیر نے سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے ڈی جی این سی سی آئی اے کو ہدایات دیں۔

ملاقات میں وزیر داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو غیر قانونی امیگریشن کے خلاف موثر حکمت عملی تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

اس دوران محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلنگ روکنے کے لئے چاروں صوبوں میں بلا امتیاز کارروائی عمل میں  لائی جائے، اس مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، مکروہ دھندے میں ملوث لوگ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملک سے غیر قانونی اسپیکٹرم اور منظم جرائم کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرنا ہو گا، سائبر سیکیورٹی ایک نیا چیلنج ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ این سی سی آئی اے کی استعدادکار بڑھائی جائے گی اور افسروں کو تربیت کے لئے بیرون ملک بجھوایا جائے گا۔

یاد رہے کہ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر