Advertisement
Advertisement
Advertisement

یومِ تکبیر قوم کے عزم، اتحاد اور خودمختاری کی علامت ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

یومِ تکبیر قوم کے عزم، اتحاد اور خودمختاری کی علامت ہے، بلاول بھٹو
یومِ تکبیر قوم کے عزم، اتحاد اور خودمختاری کی علامت ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یومِ تکبیر قوم کے عزم، اتحاد اور خودمختاری کی علامت ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے وابستہ تمام افراد کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ دن صرف فخر کا موقع نہیں بلکہ قوم کے غیر متزلزل عزم اور خودمختاری کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں سائنسدانوں، انجینئرز، مسلح افواج اور دور اندیش سیاسی قیادت کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔

بلاول بھٹو نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عالمی دباؤ کے باوجود جوہری پروگرام کی بنیاد رکھ کر آنے والی نسلوں کو محفوظ مستقبل دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بصیرت کو بھی سراہا، جنہوں نے اپنے دورِ حکومت میں ایٹمی پروگرام کی تحفظ اور پیشرفت کو یقینی بنایا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایٹمی دفاع ان شہداء کی امانت ہے، جو اپنی بے مثال قربانیوں سے ہمیں ایک مضبوط ڈھال دے گئے، ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ اس پروگرام کے پیچھے کتنی جدوجہد اور قربانیاں ہیں۔

Advertisement

بلاول بھٹو نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ ایک خوددار، محفوظ اور ترقی یافتہ پاکستان کے لیے کھڑی رہی ہے اور کھڑی رہے گی۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ پارٹی نے نہ صرف ایٹمی طاقت کی بنیاد رکھی بلکہ معیشت، جمہوریت اور سماجی انصاف جیسے اہم محاذوں پر بھی عوام کی آواز بنی۔

انہوں نے پیغام کے اختتام پر کہا کہ یومِ تکبیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب قوم متحد ہو تو وہ ہر چیلنج کا سامنا کر سکتی ہے، آئیے آج کے دن ہم اپنے بانی اجداد کے خوابوں کی تکمیل کے لیے نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھیں اور ایک ایسا پاکستان تعمیر کریں جو امن، ترقی اور عوام کی امیدوں کا حقیقی عکس ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر