
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 28 مئی 2025 بروز بدھ کو یومِ تکبیر کے موقع پر کاروباری سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے ’’تمام متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 28 مئی بروز بدھ یومِ تکبیر کے موقع پر بند رہے گی‘‘۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں متعدد اہم دنوں کو قومی تعطیلات کے طور پر شامل کیا گیا ہے جن میں 28 مئی کو یومِ تکبیر بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ یومِ تکبیر ہر سال 28 مئی کو اس تاریخی دن کی یاد میں منایا جاتا ہے جب 1998 میں پاکستان نے چاغی، بلوچستان میں کامیاب ایٹمی تجربات کرکے خود کو ایک ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا کے سامنے منوایا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا تمام نجی و سرکاری اسکولز میں بند رکھنے کا فیصلہ
ان تجربات کے بعد پاکستان دنیا کا ساتواں اور مسلم دنیا کا پہلا ایٹمی ملک بن گیا۔ یہ تجربات بھارت کے 11 اور 13 مئی کو پوکھران، راجستھان میں کیے گئے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں کیے گئے تھے۔
اُس وقت وزیراعظم نواز شریف نے عالمی دباؤ کے باوجود قومی مفاد میں ایٹمی تجربات کی منظوری دی تھی۔ یومِ تکبیر پاکستان کی دفاعی خودمختاری اور قومی غیرت کا مظہر سمجھا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News