Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجٹ کی تیاریاں؛ آئندہ وفاقی بجٹ 290 روپے فی ڈالر کی شرح پر تیار کیے جانے کا امکان

Now Reading:

بجٹ کی تیاریاں؛ آئندہ وفاقی بجٹ 290 روپے فی ڈالر کی شرح پر تیار کیے جانے کا امکان
بجٹ کی تیاریاں؛ آئندہ وفاقی بجٹ 290 روپے فی ڈالر کی شرح پر تیار کیے جانے کا امکان

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ 290 روپے فی ڈالر کی شرح پر تیار کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ بجٹ 290 روپے فی ڈالر کی شرح پر تیار کیے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے تمام محکموں کو نئے تخمینوں پر عمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ دفاعی بجٹ اور غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی بھی نئی شرح تبادلہ پر ہوگی۔

ذرائع کے مطابق بھارت سے کشیدگی کے بعد اگلے مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافہ متوقع، جبکہ روپے کی قدر میں 3.6 فیصد کمی کا امکان ہے، تاہم رواں مالی سال کے نظرثانی شدہ تخمینے 280 روپے فی ڈالر پر ہی ہوں گے، اس حوالے سے آئی ایم ایف کی جانب سے لچکدار ایکسچینج ریٹ کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے پاس سائبر ٹیکنالوجی کہاں سے آئی ؟عالمی طاقتیں حیران و پریشان

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال زرمبادلہ کے ذخائر 17.7 ارب ڈالر تک پہنچنے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 0.4 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ مستحکم ایکسچینج ریٹ کی وجہ سے افراط زر 7.7 فیصد متوقع ہے۔

Advertisement

اگلے مالی سال بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی کا تخمینہ 1.2 ٹریلین روپے ہے، حکومت کا قرض کی ادائیگی کیلئے 8.7 ٹریلین روپے مختص کرنے کا ارادہ ہے، تاہم شرح سود میں کمی سے مختص رقم میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کی ڈالر خریداری پالیسی سے رواں مالی سال بیرونی قرضے قابو میں رہے، اور مارچ 2025 تک بیرونی قرضہ 130.3 ارب ڈالر رہا، جبکہ طویل مدتی قرض کی ذمہ داریوں میں کمی کے باعث بیرونی قرضوں میں کمی واقع ہوئی۔

اگلے مالی سال 25 ارب ڈالر میچور قرضوں کی ادائیگی متوقع ہے جبکہ غیر ملکی دوطرفہ قرض دہندگان 13 ارب ڈالر رول اوور کریں گے، اس کے علاوہ حکومت اگلے مالی سال کی کل غیر ملکی قرض کی ضروریات کا تخمینہ لگا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر