Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم نے بغیر ثبوت پہلگام واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کر دیا

Now Reading:

وزیراعظم نے بغیر ثبوت پہلگام واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کر دیا
ترسیلات زر میں تاریخی اضافہ، وزیراعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کو خراج تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملائیشیاء کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم کے درمیان آج ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

 ٹیلی فونک رابطہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے پہلگام واقعہ کے بعد سے بھارت کے اشتعال انگیز رویے کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے بغیر کسی ثبوت کے اس واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کی کسی بھی کوشش کو واضح طور پر مسترد کر دیا اور اس واقعے کے پس پردہ حقائق کا پتہ لگانے کے لیے بین الاقوامی، شفاف، معتبر اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے پاکستان کی پیشکش کو دہرایا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ بھارت کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے، نادیہ خان

 انہوں نے کہا کہ پاکستان ان تحقیقات میں ملائیشیاء کی شرکت کا خیر مقدم کرے گا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت کی ہے، وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کے طور پر پاکستان کے کردار اور اس کوشش میں اس کی زبردست قربانیوں کو اجاگر کیا۔

Advertisement

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت کے اقدامات پاکستان کی مغربی سرحد پر انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اس طرح کے تنازعہ میں الجھنا نہیں چاہتا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک اقتصادی استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔

دونوں وزرائے اعظم نے پاکستان ملائیشیاء تعلقات پر بھی تبادلہء خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ اس تناظر میں وزیراعظم نے بتایا کہ وہ اس سال  ملائیشیاء کا سرکاری دورہ کرنے کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ٹیلی فون کال پاکستان اور ملائیشیاء کے درمیان قریبی دوستی کی عکاس ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر