
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے منگلا کور کے زیرِاہتمام “ہیمر اسٹرائیک” فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز کا جائزہ لیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ مشقیں منگلہ سٹرائیک کور کی قیادت میں ٹلہ فائرنگ رینج میں کی جا رہی ہیں۔
آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر نے ان کا استقبال کیا۔ جنرل عاصم منیر نے مشقوں میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، تیاری اور عزم کو سراہا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ اگر دشمن نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، پاک فوج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم ہے، تاہم قومی مفادات اور جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر قیمت چکانے کو تیار ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News