
ملک کے بیشتر علاقوں میں رواں برس کی پہلی ہیٹ ویو الرٹ جاری، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زائد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک بھر کے میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ وسطی، بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
اسی طرح اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہیٹ ویو خواتین کیلئے زیادہ خطرناک کیوں ہے؟
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام یا رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اور وسطی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی آج موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کےجنوبی اضلاع میں آج تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
اب بات کرلی جائے سندھ کی تو اس کے بھی بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم، تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News