Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ

Now Reading:

مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ
مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 1.03 فیصد اضافے کے ساتھ مہنگائی بڑھنے کی شرح میں بھی 1.29 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے، ایک ہفتے میں 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی فی کلو 69 روپے تک مہنگی ہوگئی، زندہ مرغی 434 روپے بڑھ کر 503 روپے تک پہنچ گئی، اسی طرح فی درجن انڈے 22 روپے تک مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ چینی کی فی کلو قیمت میں بھی چار روپے تک اضافہ ہوا، اس کے علاوہ گڑ، مٹن، آٹا، دال مسور، دال مونگ، دال ماش اور تازہ دودھ مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح 2 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، گورنر مرکزی بینک

Advertisement

رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 2 روپے تک کمی ہوئی، جبکہ لہسن فی کلو 13 روپے اور پیاز 1 روپے تک سستا ہوا، اس کے علاوہ  آلو، چاول اور گھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر