
ٹریفک قوانین/فوٹو
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کا بڑا اقدام، اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر شناختی کارڈ بلاک ہو سکتا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے والے شہری ہوائی سفر بھی نہیں کر سکیں گے، جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم کے ذریعے چالان کیا جائے گا، جو گاڑی کے مالک کے گھر بھیجا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن وسیع تر عوامی مفاد کا حصہ ہے، شرجیل انعام میمن
ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ جرمانہ کی رقم 21 دن میں ادا کرنی ہوگی، 14 دن میں ادا کرنے والے شہری کو 50 فیصد رعایت بھی دی جائے گی،جبکہ 21 دن کے بعد جرمانے پر ایکسٹرا رقم ادا کرنی ہوگی اگر تین ماہ تک جرمانہ ادا نہ کیا تو لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔
پیر محمد شاہ نے یہ بھی کہاکہ چھ ماہ تک جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے والے کا سی این آئی سی بلاک کر دیا جائے گا، فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم کے چالان کی رقم ادا نہ کرنے والے کو ہوائی سفر کے لیے ایئرپورٹ پر ہی روکا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ فروخت کی گئی گاڑی ٹرانسفر نہ کرانے پر ڈبل جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ ماہ جون کے آخر تک اس سسٹم پر عمل شروع کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News