Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان امن پسند ہے، لیکن جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

Now Reading:

پاکستان امن پسند ہے، لیکن جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان امن پسند ہے، لیکن جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ہے، لیکن جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے 2500 سے زائد طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے خصوصی ملاقات میں شرکت کی، جہاں قومی یکجہتی، حب الوطنی اور قومی دفاع سے متعلق جذبات بھرپور انداز میں سامنے آئے۔

تقریب کا ماحول وطن سے محبت کے جذبے سے لبریز تھا، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار، ملی نغموں کی گونج،”پاکستان زندہ باد” اور “کشمیر بنے گا پاکستان” جیسے فلک شگاف نعروں سے فضا گونجتی رہی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج ایک مضبوط رشتہ رکھتے ہیں، دشمن سمجھتا تھا کہ یہاں عوام اور فوج میں دوری ہے، لیکن یہ قوم اور فوج ہمیشہ متحد رہی ہے اور ہمیشہ رہے گی۔

انہوں نے حالیہ قومی اتحاد کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب دشمن نے حملے کا سوچا تو پاکستان کی قوم آہنی دیوار بن کر کھڑی ہو گئی۔

Advertisement

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ انہوں نے سوچا ہم جواب نہیں دیں گے، لیکن آپ نے دیکھا کہ کس طرح پورا پاکستان اپنے ملک کے دفاع کے لیے متحد کھڑا ہوا۔

خطاب میں انہوں نے بعض شدت پسند بیانیوں کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ اسلام میں حق اور باطل کو ایک ساتھ ملانے کی کوئی گنجائش نہیں، اسلام کے نام پر کفر سے مدد لینے کی باتیں گمراہ کن ہیں، اسلام ایسی سوچ کی اجازت نہیں دیتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ چھ اور سات کو جن ہوائی اڈوں سے جہازوں نے پاکستان کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، ہماری افواج نے ان ہی اڈوں کو نشانہ بنا کر تباہ کیا۔

انہوں نے زور دیا کہ پاک فوج نے صرف دشمن کے عسکری اہداف کو نشانہ بنایا، کسی بھی سویلین آبادی، مندر یا بنیادی ڈھانچے کو نقصان نہیں پہنچایا۔ ہم نے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کا مکمل احترام کیا، کیونکہ ہمارا انتخاب پہلا ہمیشہ امن ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت امریکہ نہیں اور پاکستان افغانستان نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح پیغام

ترجمان پاک فوج نے بھارت پر دہشت گردی کی پشت پناہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی ہر دہشت گرد کارروائی کے پیچھے بھارت کا کردار نمایاں ہے۔

Advertisement

انہوں نے شدت پسند تنظیموں اور ان کے نظریات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ مساجد کو شہید کرتے اور بے گناہوں کو قتل کرتے ہیں، ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان کے ہر شہید اور ہر خون کے قطرے کے پیچھے بھارت کا چہرہ نظر آتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوارج سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ عناصر نہ صرف خیبر پختونخوا کے روایتی اقدار سے لاتعلق ہیں بلکہ ان کے نظریات بھی ہندوستان کے تابع ہیں۔

انہوں نے خارجی گروہوں کی جانب سے کفار سے مدد لینے کو اسلامی تعلیمات کے خلاف قرار دیا اور واضح پیغام دیا کہ اگر دوبارہ ایسی حماقت کی گئی تو پاکستان کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور مؤثر ہوگا۔

بعدازاں پختون طلبہ نے بھی بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کرتے ہوئے وطن سے اپنی وابستگی کا یقین دلایا اور دشمنوں کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو سخت جواب دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی اہم وجہ بتا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر