Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں خاندانی رشتے شرمندہ، باپ کے قاتل نکلے اپنے ہی بیٹے

Now Reading:

کراچی میں خاندانی رشتے شرمندہ، باپ کے قاتل نکلے اپنے ہی بیٹے
دونوں بیٹوں نے پہلے کولڈ ڈرنک میں چوہے مار دوا ملا کر باپ کو پلائی

شہر قائد کے ایف بی ایریا بلاک 15 میں دو بیٹوں کی جانب سے اپنے ہی باپ کے بہیمانہ قتل اور لاش کو چھپانے کی کوشش کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول خاور انجم کو اس کے دو سگے بیٹوں، ابراہیم اور افضل، نے گھریلو جھگڑے کے دوران قتل کیا۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں دونوں ملزمان کو لاش کو موٹر سائیکل پر رکھ کر ٹھکانے لگانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے خاور انجم کو میرپور خاص سے کراچی بلوایا تھا۔ گھریلو تنازعے کے بعد دونوں بیٹوں نے پہلے کولڈ ڈرنک میں چوہے مار دوا ملا کر باپ کو پلائی، اور جب مقتول کی حالت بگڑ گئی تو اسے گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد چھری کے وار بھی کیے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے وقت محلے کا چوکیدار بھی جائے واردات کے قریب موجود تھا، جس کی موجودگی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھی جا سکتی ہے۔ تاہم چوکیدار نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اسے لاش کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔

Advertisement

دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور ابتدائی شواہد کی روشنی میں واقعہ ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، جس کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر