
پاکستان نے بھارتی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا، فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان نے ملک میں بھارتی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے۔
فیصل واوڈا نے سوشل میڈیا کی سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ آرمی چیف نے پہلےمرحلےمیں بھارتی ویب سائٹس کوبلاک کیا، جوبھارت نےہمارے میڈیا کیساتھ کیا تھا جواب میں بھارتی میڈیاکے ساتھ کردیا۔
فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے انٹرنیشنل پلیٹ فارمزپربھارتی چینلزاور یو آر ایلز کو بھی بلاک کروادیا۔ پاکستانی تمام چینلز، اینکرز، رپورٹرز اور دیگر نے پاکستان کی ذمہ داری سے خدمت کی ہے، آرمی چیف کواحساس تھا جو تمام چینلز خواہش کا اظہارکررہےتھےاس کا بھرپور جواب دیا۔
فیصل واوڈا نے مزید یہ بھی کہا کہ پاکستان ہرموقع پراینٹ کاجواب پتھرسےدے گا اور ہر محاذ پر سود سمیت وصول کرےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News