Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’پارلیمان طرز حکمرانی مؤثر، جمہوری ادارے مستحکم کرنے میں مدد دے سکتی ہے‘‘

Now Reading:

’’پارلیمان طرز حکمرانی مؤثر، جمہوری ادارے مستحکم کرنے میں مدد دے سکتی ہے‘‘
’’پارلیمان طرز حکمرانی مؤثر، جمہوری ادارے مستحکم کرنے میں مدد دے سکتی ہے‘‘

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمان طرز حکمرانی مؤثر، جمہوری ادارے مستحکم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

پارلیمان کے عالمی دن کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی پیغامات میں جمہوریت، شفافیت اور عوامی نمائندگی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ پارلیمان عوام کی خودمختار نمائندہ اور آئینی اقدار کی نگہبان ہوتی ہے۔

 انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان جمہوریت، آزادی، شمولیت، رواداری اور معاشی و سماجی انصاف کے اصولوں پر کاربند رہے گا۔

صدر نے کہا کہ پارلیمنٹ قومی پالیسی سازی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے جبکہ شفافیت، جوابدہی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے میں بھی اس کا اہم کردار ہے۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ قانون ساز اداروں کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ جمہوری اقدار کا تحفظ کریں اور موثر نگرانی کے ذریعے عوامی احتساب کا سلسلہ جاری رکھیں۔

Advertisement

صدر مملکت نے اس اہم دن کے موقع پر پارلیمان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئیے ایسا پاکستان تعمیر کریں جہاں جمہوریت فروغ پائے، ادارے مضبوط ہوں اور ہر شہری کی آواز عزت سے سنی جائے۔

’پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام میں مرکزی مقام رکھتی ہے‘

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ پارلیمان ہمارے جمہوری نظام کا مرکز ہے، حالیہ عالمی کشیدگی کے تناظر میں پاکستانی وفد نے عالمی فورمز پر ملک کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔

وزیر اعظم نے پارلیمانی شفافیت اور عوامی رسائی کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہا اور کہا کہ قانون سازی اور قائمہ کمیٹیوں کے ذریعے احتساب اور شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں خواتین ارکان پارلیمنٹ قائدانہ عہدوں پر فائز ہو کر جمہوریت کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر