نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عبوری افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کے مطابق ٹیلیفونک رابطہ کے دوران عبوری افغان وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے سفارتی تعلقات سفیر کی سطح تک بڑھانے کا خیر مقدم کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے دوران گفتگو کہاکہ افغانستان نے بھی اسلام آباد میں سفیر کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کی جانب سے سفارتی تعلقات اپ گریڈ کرنا دوطرفہ تعلقات میں انتہائی مثبت پیش رفت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم دورہ افغانستان مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے حالیہ دورہ کابل میں طے پانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، جبکہ پاک افغان وزرائے خارجہ نے برادار اقوام کے درمیان اعتماد سازی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے ازبکستان افغانستان پاکستان ریلوے لائن پراجیکٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، جبکہ پاک افغان وزرائے خارجہ نے سہ ملکی ریلوے لائن پراجیکٹ فریم ورک کو جلد حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
