Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی یا اسرائیلی حملوں کیلئے اپنی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کا واضح مؤقف

Now Reading:

امریکی یا اسرائیلی حملوں کیلئے اپنی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کا واضح مؤقف
امریکی یا اسرائیلی حملوں کیلئے اپنی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کا واضح مؤقف

اسلام آباد: پاکستان نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی فضائی، زمینی یا سمندری حدود کسی بھی امریکی یا اسرائیلی کارروائی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہ دی ہے اور نہ ہی دے گا۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں 21 اور 22 جون کی شب ایران پر امریکی حملے کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نہ صرف ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتا ہے بلکہ سیاسی، سفارتی اور اخلاقی سطح پر ایران کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ حکومتِ پاکستان اس مؤقف کا متعدد بار بین الاقوامی فورمز پر جرات مندی سے اعادہ کر چکی ہے۔

وزارتِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کسی بھی غیر ملکی جنگ، بلاک سیاست یا عسکری تنازعے کا حصہ نہیں بنے گا اور اپنا اصولی مؤقف برقرار رکھے گا کہ ایران کو اپنے دفاع کا مکمل اور جائز حق حاصل ہے۔

Advertisement

پاکستان نے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتے کو بھی خارج از امکان قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ خطے میں کسی بھی قسم کی غیر یقینی صورت حال کو بڑھاوا دینے کے بجائے امن کی بحالی کا خواہاں ہیں۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان تمام متعلقہ فریقین سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ جلد از جلد ایسی جنگ بندی ممکن ہو سکے جو پائیدار، باعزت اور تمام فریقوں کے لیے قابل قبول ہو۔

Advertisement

بیان کے اختتام پر پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مشرقِ وسطیٰ کو مزید عدم استحکام اور تباہی کی طرف دھکیلنے کے بجائے امن، استحکام اور مذاکرات کو ترجیح دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد دوحہ پہنچ گیا، پاک افغان مذاکرات شروع
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر