Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور برطانیہ کا دیرپا علاقائی امن کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

Now Reading:

پاکستان اور برطانیہ کا دیرپا علاقائی امن کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
برطانیہ کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرپا علاقائی امن کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی دفتر خارجہ (FCDO)  کے وفد کے اعزاز میں ایک پروقار ظہرانے کا اہتمام کیا، جس کی قیادت سابق برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کی۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان مسئلہ کشمیر، جنوبی ایشیا میں امن و استحکام، اور باہمی سفارتی تعاون جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی نمائندوں نے مسئلہ کشمیر کو برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا قرار دیتے ہوئے اس کے پُرامن حل کی ضرورت پر زور دیا اور سفارت کاری، مذاکرات اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

Advertisement

پاکستانی وفد نے برطانیہ کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہتے ہوئے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اس کے مؤثر کردار کی حوصلہ افزائی کی۔

دونوں ممالک نے خطے میں دیرپا امن کے قیام اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement

ظہرانے کے اختتام پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی روابط کو وسعت دی جائے گی، تاکہ عالمی اور علاقائی سطح پر امن و استحکام کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

یاد رہے کہ کرسچن ٹرنر حال ہی میں اقوام متحدہ میں برطانیہ کے مستقل مندوب کے طور پر نامزد کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر