Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزاد کشمیر انتخابات؛ کمیٹی اہم فیصلے کرے گی، ن لیگ قیادت کا اعلان

Now Reading:

آزاد کشمیر انتخابات؛ کمیٹی اہم فیصلے کرے گی، ن لیگ قیادت کا اعلان
آزاد کشمیر انتخابات؛ کمیٹی اہم فیصلے کرے گی، ن لیگ قیادت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ کمیٹی آزاد کشمیر میں آئندہ الیکشن کے لیے اہم فیصلے کرے گی۔

پارٹی قیادت کے مطابق آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات کے پیشِ نظر مسلم لیگ (ن) نے تنظیمی اور انتخابی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، یہ کمیٹی انتخابی معاملات سے متعلق اہم فیصلے کرے گی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کو اس کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس ان کی زیر صدارت منعقد ہوچکا ہے، جس میں آئندہ انتخابی لائحہ عمل پر ابتدائی مشاورت کی گئی۔

Advertisement

مزید پڑھیں: مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ مشکلات سے راستہ نکالا ہے، نواز شریف

وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے جبکہ آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) کے صدر شاہ غلام قادر کو کمیٹی میں کلیدی کردار سونپا گیا ہے۔

 پارٹی قیادت کے مطابق یہ کمیٹی آزاد کشمیر کے تمام حلقوں میں پارٹی پوزیشن، امیدواروں کے چناؤ اور سیاسی اتحادیوں سے روابط جیسے اہم امور پر سفارشات مرتب کرے گی۔

مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اس اقدام کو آزاد کشمیر میں پارٹی کی انتخابی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر