Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی لیاری بغدادی میں رہائشی عمارت منہدم ہونے کا واقعہ، ابتدائی رپورٹ تیار

Now Reading:

کراچی لیاری بغدادی میں رہائشی عمارت منہدم ہونے کا واقعہ، ابتدائی رپورٹ تیار
پی اے سی نے غیر قانونی تعمیرات کا ریکارڈ طلب کرلیا، 13 رکنی کمیٹی تشکیل

کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں رہائشی عمارت منہدم ہونے کی ابتدائی رپورٹ تیارکرلی گئی ہے۔

یہ ابتدائی رپورٹ ریسکیو 1122 کی جانب سے مرتب کی گئی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عمارت منہدم ہونے کی اطلاع صبح 10:53 پر سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول  کو موصول ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بمع ڈزازسٹر رسپانس وہیکل جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جبکہ مجموعی طور پر ریسکیو 1122 کی 5 ڈزازسٹر رسپانس وہیکل، 2 سنارکل اور متعدد  ایمبولینس جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت منہدم، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا کہ متعلقہ اداروں سے رابطہ قائم کرکے کرینز اور لفٹر جائے وقوعہ پر پہنچا دیے گئے ہیں، جبکہ ریسکیو 1122 کے100 سے زائد اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں

رپورٹ کے مطابق لوگوں کے ہجوم، جگہ جگہ راستے بلاک اور نیٹ ورک کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے، اب تک 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمیوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے، جبکہ ملبے سے مز ید افراد نکالنے کا عمل تاحال جاری ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق کلیئر ہونے تک کاروائی جاری رکھی جائے گی، ٹیم تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لا کر  صورتحال پر قابو پانے کی مکمل کوشش کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیراعظم
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن دسمبر میں ہونگے، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف
علیمہ خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست خارج، وارنٹ گرفتاری جاری
پاکستان میں امن و استحکام کیلئے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر