Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی اے کا بڑا اقدام؛ 8 لاکھ چوری شدہ، 5 کروڑ جعلی موبائل فونز بلاک

Now Reading:

پی ٹی اے کا بڑا اقدام؛ 8 لاکھ چوری شدہ، 5 کروڑ جعلی موبائل فونز بلاک
پی ٹی اے کا بڑا اقدام؛ 8 لاکھ چوری شدہ، 5 کروڑ جعلی موبائل فونز بلاک

موبائل ڈیوائس فراڈ کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن میں، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپنے جدید بلاکنگ نظام ڈی آئی آر بی ایس کے ذریعے 8 لاکھ 26 ہزار چوری شدہ فونز اور 5 کروڑ 50 لاکھ جعلی ڈیوائسز بلاک کر دی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کا تحفظ اور صرف رجسٹرڈ و قانونی ڈیوائسز کو قومی نیٹ ورکس پر فعال رکھنا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب 8 لاکھ 26 ہزار چوری شدہ اور5  کروڑ 50 لاکھ جعلی یا نقل شدہ موبائل فونز بلاک کردیے گئے ہیں، بلاکنگ نظام ڈی آئی آر بی ایس کے تحت رپورٹ شدہ ڈیوائسز پر کارروائی کی گئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے  مطابق 2019  سے اب تک 13 کروڑ 60 لاکھ موبائل فونز مقامی سطح پر تیار ہوئے ہیں، ان فونز میں 37 فیصد اسمارٹ فونز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے خوشخبری؛ پی ٹی اے کا مفت انٹرنیٹ اور منٹس کا اعلان

رپورٹ میں کہا گیا کہ 2024  میں 3 کروڑ 13 لاکھ 80 ہزار جبکہ 2025 کے پانچ ماہ میں 1 کروڑ 20 لاکھ موبائل فونز مقامی سطح پر تیار ہوئے۔

Advertisement

پی ٹی اے رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی موبائل فونز کی 94  طلب مقامی پیداوار سے پوری ہوتی ہے، جبکہ پاکستان میں موبائل فونز کی کمرشل درآمدات کم ہوکر صرف 7 لاکھ رہ گئی ہے، موبائل فونز کی کمرشل درآمدات 2019 میں 1 کروڑ 62 لاکھ تھیں۔

مقامی سطح پر موبائل فونز تیار کرنیوالی کمپنیوں کی تعداد 36 ہو گئی، جبکہ مقامی سطح موبائل فونز کی تیاری سے 60 ہزار نوکریاں پیدا ہوئیں، انفرادی درآمدی کیٹیگری سے گزشتہ 6 سالوں میں حکومت کو 83 ارب روپے کی آمدن ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر