
اسلام آباد: وزارت خارجہ، بلوچستان حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے وسیع مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ زائرین کو اس سال اربعین کے لیے سڑک کے ذریعے عراق اور ایران جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، تاہم یہ مشکل فیصلہ عوام کے تحفظ اور قومی سلامتی کے مفاد میں کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن اسے عوام کے تحفظ اور قومی سلامتی کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی مذہبی وابستگی کا احترام کرتی ہے، لیکن موجودہ سیکیورٹی صورتحال میں ایسے اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیرِاعظم سے وزیرِ داخلہ کی ملاقات، زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت
محسن نقوی نے مزید کہا کہ زائرین کے لیے ہوائی سفر کی سہولت برقرار رہے گی، تاہم اس سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ آئندہ دنوں میں زائرین کی سہولت کے لیے اربعین اور حج کے موقع پر خصوصی پروازوں کا انتظام کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد بخیروخوبی اپنے مذہبی فرائض ادا کر سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News