Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی اور بہنوئی میت لینے کراچی پہنچ گئے

Now Reading:

اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی اور بہنوئی میت لینے کراچی پہنچ گئے
اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی اور بہنوئی میت لینے کراچی پہنچ گئے

اداکارہ حمیرا اصغر/ فائل فوٹو

اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی اور بہنوئی میت لینے کراچی پہنچ گئے۔ ایس ایس پی ساؤتھ محظور علی نے کہاہے کہ اس سلسلے میں قانونی کارروائی جاری ہے۔

اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ورثاء میت لاہور لے جانا چاہتے ہیں، انہوں نے فوری کسی شک و شبے کا اظہار نہیں کیا۔

انہوں نے کہاکہ اکتوبر 2024 کے بعد سے خاتون کے رابطے منقطع تھے۔ جس عمارت میں حمیرا اصغر کا فلیٹ تھا وہاں ہر فلور پر2 فلیٹس بنے ہیں ۔

پڑوس کے فلیٹ میں مقیم افراد بھی فروری 2025 میں بیرون ملک سے واپس آئے۔ممکنہ طور پرلاش سے اٹھنے والا تعفن اس ہی وجہ سے کسی کو محسوس نہیں ہوا۔

انہوں نے کہاکہ حمیرا اصغر خود فیملی سے رابطہ کرتی تھیں،فیملی ان سے رابطے میں نہیں رہتی تھی۔

Advertisement

غلط تاثردیاگیاکہ ہم لاش وصول نہیں کرناچاہتے، حمیرا کی اپنی پہچان تھی، بھائی نویداصغر

بعدا ازاں اداکارہ حمیرا کے چھوٹے بھائی نوید کی  رمضان چھیپا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکی۔

نوید اصغر کہاکہ میڈیا میں ایک تصور دیا گیا کہ والدین لاش وصول نہیں کررہے۔ ان کا کہناتھاکہ لاش اگر پولیس کی کسٹڈی میں ہو تو قانونی تقاضے مکمل کرنے پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم 3 دن سے چھیپا صاحب اور پولیس سے رابطے میں تھے۔ ان کا کہناتھاکہ ایک ماہ قبل میری پھوپھو کی روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال ہوا ،والدین اس وجہ سے بھی کافی پریشان تھے ۔

نوید اصغر کہاکہ اچانک موت ہونا, پھر میڈیا کی کالز آنا , کافی مشکل مرحلہ تھا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اب چھیپاسے رابطہ کرکے باڈی وصول کی۔

ان کا کہناتھاکہ یہ غلط تاثر دیا گیا ہے کہ والدین کا قطع تعلق تھا۔انہوں نے کہاکہ میری بہن خودمختار تھیں, اس کی  اپنی پہچان تھی ،اس نے اپنی محنت سے کامیابی حاصل کی۔

Advertisement

حمیرا میری بیٹی ہے ، فیملی کے اندرونی معاملات پر بات نہ کی جائے، رمضان چھیپا کی درخواست 
اس موقع پر رمضان چھیپانے کہاکہ نوید اصغر مجھ سے مستقل رابطے میں تھے ۔سوشل میڈیا پر غلط پروپیگنڈہ کیا گیا  کہ حمیرا کے والدین, بہن بھائی ناراض ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سب کی بیٹیاں ہیں, بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں،سوشل میڈیا کے اس پروپیگنڈے کو ختم ہونا چاہیے۔

ان  کاکہناتھاکہ میں نے ان سے گزارش کی ہے کہ باڈی مکمل تیاری کرکے دیں گے۔

رمضان چھیپا نے کراچی سے لاہور تک کے تمام اخراجات برداشت کرنے کااعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ  حمیرا میری بیٹی ہے ایک ایک رضاکار انکے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ناراضی ہر گھر میں ہوتی ہے،یہ ایک فیملی کا معاملہ ہے اسے زیادہ ڈسکس نہ کیا جائے ۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر