Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Now Reading:

وزیراعظم سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
وزیراعظم سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آج اسلام آباد میں انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سیافری سمسودین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون اور مشترکہ مفادات پر مبنی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانٹو کے ساتھ قاہرہ میں ہونے والی G-8 سربراہی اجلاس کی خوشگوار ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان گہرے تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک عالمی فورمز پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے انڈونیشیا کے ساتھ تجارت، دفاع، دفاعی پیداوار اور تزویراتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ کثیر الجہتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Advertisement

انہوں نے انڈونیشیا کے ساتھ سرمایہ کاری اور باہمی مفاد پر مبنی منصوبوں میں شراکت داری کو بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔

Advertisement

اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نے پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا اور دونوں رہنماؤں نے اس معاہدے کے فوری نفاذ پر اتفاق کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) سیافری سمسودین نے انڈونیشی صدر کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات پہنچائیں۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور بالخصوص دفاعی پیداوار سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے مزید امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر