
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے کاروباری ہفتے کے چوتھےروز بھی تیزی کا رحجان برقرار ہے، دوران کاروبار کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1733 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 38 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخی حد بھی عبور کرگیا ہے۔
آج مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے ساتھ زبردست تیزی دیکھی گئی اور ای 100 انڈیکس میں 1733 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 38 ہزار 113 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بجٹ والے دن نئی تاریخ رقم کردی
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 37 ہزار کی نئی تاریخی سطح بھی عبور کرلی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News