Advertisement
Advertisement
Advertisement

یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے نغمہ جاری

Now Reading:

یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے نغمہ جاری
یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے نغمہ جاری

یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر ایک نغمہ جاری کیا گیا ہے جس میں حق اور دفاعِ وطن کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے پولیس شہداء کو یاد کیا گیا ہے۔

نغمے کے بول دل کو چھو لینے والے ہیں: ’میں ہوں زندہ مگر ایسے زندوں میں ہوں، جو تیری رکھوالیوں میں مارے گئے۔‘

نغمے میں ایک شہید پولیس اہلکار کی بیٹی جذباتی انداز میں کہتی ہے: ’مجھے ہمیشہ بابا کی یاد آتی ہے۔‘

شہید پولیس اہلکار کی بیوہ کہتی ہیں: ’میں نے اپنے میاں کی پریس کی ہوئی شرٹ آج تک سنبھال کر رکھی ہے جب بھی الماری کھولتی ہوں تو ان کی یاد آتی ہے۔‘

’’جب ہم باہر جاتے تھے تو ہم نارمل بچے نہیں تھے کیونکہ ہمارے پاس پاپا نہیں تھے۔‘‘

Advertisement

مزید پڑھیں: پولیس کے 8 ہزار سے زائد شہداء قوم کا فخر ہیں، وزیراعظم کا خراجِ تحسین

نغمے میں یہ جذباتی الفاظ بھی شامل ہیں؛ ’راہ تکتی ہوئی بیٹیوں کی قسم، ہم یہی ہیں مگر ملیں گے نہیں۔‘

شہید پولیس اہلکار کی بیٹی کا کہنا ہے ’اگر مجھے پاپا واپس مل گئے تو میں انہیں کبھی واپس جانے نہیں دوں گی۔‘

بیٹی نے کہا ’ہمیں فخر ہے کہ ہمارے پاپا نے اس ملک کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، خوشی ہے کہ ہمارے والد نے شہادت کو گلے لگایا۔‘

’’اللہ پاک میرے بیٹے سمیت تمام شہداء کی قربانی کو قبول فرمائے۔‘‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر