Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے

Now Reading:

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے

ریاض: وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں۔

کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبد الرحمن نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ، وزیر ماحولیات مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

اس موقع پر سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق، سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم کی ریاض آمد پر شہر بھر میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے جب کہ انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ سعودی افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہی دیوان، قصر یمامہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جہاں باضابطہ استقبال کیا جائے گا۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے جب کہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے عملی پیش رفت بھی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب سے برطانیہ جب کہ 21 ستمبر  کو برطانیہ سے امریکہ روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم امریکا کے دورے کے دوران نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

شہباز شریف کی 22 ستمبر کو نیویارک میں فلسطین سے متعلق سربراہ کانفرنس میں شرکت متوقع ہے۔ وزیراعظم 27 ستمبر کو امریکا سے پھر برطانیہ روانہ ہوں گے اور 29 ستمبر کو برطانیہ سے وطن واپس پہنچیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر