Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان دنیا کی قدیم ترین تہذیب و ثقافت کا امین ہے، مریم نوازشریف

Now Reading:

پاکستان دنیا کی قدیم ترین تہذیب و ثقافت کا امین ہے، مریم نوازشریف
پاکستان دنیا کی قدیم ترین تہذیب و ثقافت کا امین ہے، مریم نوازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان دنیا کی قدیم ترین تہذیب و ثقافت کا امین ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سیاحت کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سیاحت کا عالمی دن منانے کا مقصد مقامی و عالمی سطح پر سیاحت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ دنیا میں بے شمار ممالک سیاحت کے ذریعے اپنی معیشت کو تقویت دے رہے ہیں، پنجاب سیاحتی لحاظ سے مالا مال ہے، اور اس کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے، پنجاب میں سیاحوں کے تحفظ، آسانی اور آسائش کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، حکومت سیاحوں کو ہر ضروری سہولت فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سیاحتی پوٹینشل سے مزید استفادہ کرنے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت اقدامات کر رہی ہے، سیاحت بہترین ذریعہ معاش ہے، مقامی لوگوں کو روزگار فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گی، سیاحت کے ذریعے پنجاب کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست سے بڑی کوئی عبادت نہیں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان قدرتی خوبصورتی، مذہبی سیاحت اور تاریخی مقامات سے مالامال ہے، پاکستان دنیا کی قدیم ترین تہذیب و ثقافت کا امین ہے، سیاحت کے فروغ سے دنیا کے سامنے پاکستان کے آثار قدیمہ کو متعارف کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نئے سیاحتی مقامات متعارف کرائے جا رہے ہیں، پنجاب کے سیاحتی مقامات غیر ملکی اور ملکی سیاحوں کے لیے یکساں دلچسپی کا باعث ہیں، سیاحت سے نہ صرف مقامی ثقافت بلکہ معیشت بھی فروغ پاتی ہے۔

مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ سیاحت کے فروغ سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملتے ہیں، صوبہ بھر میں سیاحتی مقامات میں ضروری سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دی جا رہی ہے، مربوط ٹورازم پالیسی کے تحت پنجاب میں نئے سیاحتی مقامات ڈویلپ کئے جارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کی سیاحتی ترقی کے لیے بڑا چیلنج ہے، صدرِ مملکت
وزیراعظم کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، سندھ طاس معاہدے سمیت دیگر امور پر بات چیت
پاکستان اورروسی افواج کے درمیان مشترکہ مشق دروزبہ ہشتم کا انعقاد
ملک کے اندرونی امن کے ساتھ ساتھ عالمی مسائل پر بھی نظر ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
چوتھا کوآڈری پلیٹریٹ وزرائے خارجہ اجلاس، افغانستان کی صورتحال پر غور، مشترکہ اعلامیہ جاری
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر