Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم کسی کو بھی اپنی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے، اسحاق ڈار

Now Reading:

ہم کسی کو بھی اپنی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے، اسحاق ڈار
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاکستان کے پاس مضبوط فوج اوربہترین دفاعی صلاحیتیں ہیں، ہم کسی کو بھی اپنی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کے ایک خود مختار ملک پر حملے کا کوئی جواز نہیں ہے قطر پر اسرائیل کا حملہ مکمل طور پر خلاف توقع اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس بہت اہمیت کا حامل ہے، قطر کے دوست اور برادر ملک کے طور پر پاکستان نے فعال کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:  پاکستان اور قطر کے درمیان طویل مدتی تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے، وزیراعظم

نائب وزیراعظم نے انٹرویو کے دوران کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد ہم نے صومالیہ کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی، مسائل کے حل کیلئے مذاکرات ہی بہترین راستہ ہے۔

Advertisement

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسرائیل کا لبنان، شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے، اسرائیل کی اشتعال انگیزی سے واضح ہے وہ ہر گز امن نہیں چاہتے، او آئی سی فورم سے بھرپور انداز میں اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی، پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کو بات چیت سے حل کرنے کی حمایت کی ہے۔

اسحاق ڈارکا یہ بھی کہنا تھا کہ غزہ کے عوام انتہائی مشکل وقت گزار رہےہیں، اب وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیرمشروط جنگ بندی ہونی چاہیے، پاکستان ہمیشہ سے امت مسلمہ کے مضبوط اتحاد کا داعی رہا ہے ، مذاکرات اور بات چیت کی کامیابی کیلئے سنجیدگی کامظاہرہ ہونا چاہیے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا، سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہیے، سلامتی کونسل کو کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے، بطور ایٹمی قوت پاکستان امت مسلمہ کیساتھ کھڑاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر