
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک فضائیہ کی بنیادرکھنےمیں پولینڈ نے اہم کردارادا کیا ہے، دونوں کے درمیان تاریخی اورمنفردتعلق قائم ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان اور پولینڈ کے نائب وزرائے اعظم نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی، اس دوران اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور منفرد تعلق قائم ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ نائب وزیراعظم پولینڈ رادوسواف سیکورسکی کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان پولینڈ کو اپنا اہم شرات دار تصور کرتا ہے، جب کہ دونوں ممالک کےدرمیان تجارت،تعاون کےفروغ کے مواقع موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا، اس دوران افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کا معاملہ بھی زیر غور آیا جب کہ دونوں ممالک دہشت گردی سے نمٹنے کے حوالے سے تعاون کو بھی بڑھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پولینڈ کے ارب پتی تاجر کا جھوٹا اشتہار چلانے پر میٹا کے خلاف مقدمے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ پولینڈ کے نائب وزیراعظم رادوسواف سیکورسکی نے بھارتی جارحیت پر تشویش ظاہر کی اور کشمیرپر پاکستان کے اصولی مؤقف کی تائید کی۔
پاکستان اور پولینڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹیڈیز اور پولش انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے، اس موقع پر دونوں ممالک کے نائب وزرائے اعظم بھی موجود تھے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کومزید مستحکم کرنےپراتفاق ہوا،اسحاق ڈاردہشت گردی سے نمٹنے کےحوالےسے بھی تعاون کوبڑھایاجائےگا، دونوں ممالک کےدرمیان ایک بلین ڈالرکی تجارت موجودہے۔
اس موقع پر پولینڈ کے نائب وزیراعظم رادوسواف سیکورسکی نے کہا کہ شاندارمیزبانی پر پاکستان کاشکریہ اداکرتاہوں، وزیراعظم اسحاق ڈار سے تجارت، معیشت سمیت دیگرشعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال ہوا، اس کے علاوہ معدنیات اورتوانائی کےشعبےمیں بھی تعاون پربات چیت ہوئی۔
رادوسواف سکورسکی نے مزید کہا کہ پاکستان اورپولینڈمیں تعاون کی یادداشتوں پردستخط خوش آئندہیں، اقوام متحدہ کے چارٹرکے تحت غزہ میں امن چاہتےہیں، پولینڈ مستحکم اورپرامن جنوبی ایشیاکاخواہاں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News