
17 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں واقع کھادی چیک پوسٹ پر پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ایک بزدلانہ خودکش حملے کی کوشش کی، جس میں 3 خواتین اور 2 معصوم بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے خوارج کا خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خارجی دہشت گرد گل بہادر گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے، خارجی گل بہادر دہشت گرد افغانستان میں افغان طالبان کی سرپرستی میں چھپا ہوا ہے اور وہاں سے پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی بارود سے بھری گاڑی تباہ کردی
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مسلسل کارروائیوں میں بھاری نقصان اٹھانے کے بعد خوارج اب عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جو ان کی کمزوری اور بزدلی کا واضح ثبوت ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور ہر قیمت پر امن و امان کی بحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News