
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ذہنی صحت انسانی وقار، اُمید اور ترقی کی بنیاد ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ ذہنی صحت پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 2 کروڑ 40 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی سہولیات درکار ہیں، ذہنی صحت، قومی صحت کے نظام میں شامل کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف 500 ماہرینِ نفسیات 24 کروڑ عوام کے لیے دستیاب ہیں، حکومت ٹیلی مینٹل ہیلتھ اور کمیونٹی ورکرز کی تربیت کے ذریعے خدمات بڑھا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ذہنی صحت کو قومی ترجیح بنایا جائے گا، سماجی نفرت کے خلاف آواز اٹھائیں، مدد لینا کمزوری نہیں، ہمت ہے، اسکول، دفاتر اور خاندان ذہنی صحت کے فروغ میں کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کی ذہنی صحت میں مددگار 6 بہترین سرگرمیاں
آصف علی زرداری نے کہا کہ ہر فرد کے لیے عزت، اُمید اور بحالی کے مواقع یقینی بنائیں گے، ذہنی صحت پر قومی بجٹ میں اضافے اور پالیسی اصلاحات کا آغاز ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرہ مل کر ذہنی صحت کے شکار افراد سے سماجی نفرت کا خاتمہ کرے، ہمدردی اور شعور کے سفیر بنیں۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ ذہنی صحت کی خدمات کا دائرہ اسکولوں، جامعات اور دیہی علاقوں تک بڑھایا جا رہا ہے، اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں کو کامیاب فرمائے اور مریضوں کو شفا دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News