
حکومت نے پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت دی ہے، تاہم پیپلزپارٹی نے حکومتی پیشکش پر فوری جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی جماعت ن لیگ کا موقف ہے کہ پی پی کی شمولیت سے حکومتی کارکردگی مزید بہتر ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری حکومت کا حصہ بننے کے لیے تیار، جبکہ بلاول بھٹو سخت مخالف ہیں، بلاول بھٹو مبینہ طور پر اپوزیشن بنچز پر بیٹھنے کے حامی ہیں، تاہم صوبائی تنظیمات پارٹی قیادت سے حکومت میں شمولیت کا مطالبہ کر چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پارٹی کے سنیئر ارکان کا موقف ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت کا حصہ بنے یا اپوزیشن میں بیٹھے، محض اتحادی رہنے سے پارٹی کو نقصان ہو رہا ہے، حکومت میں شمولیت کی پیشکش سی ای سی میں زیرغور آ سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News