Advertisement
Advertisement
Advertisement

27 ویں آئینی ترمیم بل کا جائزہ؛ پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس شروع

Now Reading:

27 ویں آئینی ترمیم بل کا جائزہ؛ پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس شروع
27 ویں آئینی ترمیم بل کا جائزہ؛ پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس شروع

27 ویں آئینی ترمیم بل کے جائزہ کے لیے پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ ان کیمرہ اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس کی صدارت سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور چوہدری محمود بشیر ورک کر رہے ہیں۔

 اجلاس میں  27 ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کی جا رہی ہے، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی شریک ہیں جبکہ وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک زوم لنک کے ذریعے شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا

اس موقع پر سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ تمام شقوں پر آج میٹنگ ہوگی، پوری امید ہے کہ آج اس کو حتمی شکل دے دیں، ہر جماعت کو رائے دینا کا حق حاصل ہے، آج تمام جماعتوں کی آراء کو دیکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس جماعت کی جو رائے ہوگی اس پر غور کریں گے، ن لیگ ایم کیو ایم کی جو جو تجاویز ہونگی اس کو دیکھا جائے گا، اکثریتی جو رائے آئے گی اس کے مطابق فیصلہ ہو گا۔

Advertisement

فاروق ایچ نائیک نے مزید کہا کہ تمام فیصلوں کو ایوان میں پیش کیا جائے گا امید ہے شام پانچ بجے تک فائنل کر لیں گے۔

اجلاس میں شرکت کے لیے وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ ، اور اٹارنی جنرل پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کی رپورٹ کل سینٹ میں پیش کردی جائے گی، سینٹ کی طرف سے کل ہی ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جاسکتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں ایوانوں کی قائمہ کمیٹیاں آئینی ترامیم پر تمام شقوں پر حتمی غور کررہیں، صدر کے تاحیات استثنی بارے معاملہ ابھی زیر غور، جبکہ سینیٹر انوشہ رحمان نے وزیراعظم کے استثنی کی ترمیم واپس لے لی ہے، ترمیم وزیراعظم شہباشریف کی ہدایت پر واپس لی گئی، جبکہ چیئرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک  نے ترمیم واپس لینے کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمیں متحد ہوکر عالم اسلام کیلئے لڑائی لڑنی ہوگی، خواجہ آصف
شہر قائد میں دھند کا راج، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود
27 ویں ترمیم : حکومت اور اتحادی جماعتوں کے بڑی بیٹھک آج ہوگی
صدر زرداری سے فضل الرحمان کی اہم ملاقات ، 27 ویں ترمیم پر تفصیلی بات چیت
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر