پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد پاکستان علماء کونسل نے کل جمعہ کو بطور یوم تشکر و یوم دعا منانے کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستانی قوم یوم تشکر اس لیے منائے گی کہ اللہ پاک نے اسے حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے چنا ہے اور یوم دعا اس لیے منایا جائے گا کہ اللہ پاک حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پاکستان کو استقامت عطا فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر ولی عہد محمد بن سلمان وزیر دفاع شیخ خالد وزیر اعظم شہبازشریف اورفیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر مبارک باد کے مستحق ہیں۔
علامہ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ پاکستانی افواج کو مبارک ہو کہ وہ ارض حرمین شریفین کا دفاع کریں گی، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ ایک پیغام ہے۔















