Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پب جی پر پابندی؛ وینا ملک بھی میدان میں آگئیں

Now Reading:

پب جی پر پابندی؛ وینا ملک بھی میدان میں آگئیں

پاکستان کی نا مور اداکارہ اور بول انٹرٹینمنٹ پر پاکستان اسٹار شو کی میزبا نی سے شہرت پانے والی وینا ملک کا کہنا ہے کہ اب سمجھ آرہی ہے ڈاکٹر بلکل ٹھیک کہتے ہیں زیادہ گیم کھیلنے سے انسان پاگل ہوسکتا ہے برداشت کم ہوتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف اداکارہ وینا ملک کا کہنا تھا کہ  شدت پسندانہ سوچ پیدا ہوتی ہے ایک گیم کو زندگی موت جینے مرنے اور مارنے کا مسئلہ بنانے والے بچے مثبت تنقید کرنے والوں کو گالیاں اور دھمکیاں دینے تک اتر آئے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہر ملک کا سائیبر قانون ہر بڑی ایپ گیم سوشل میڈیا پلیٹ فورم فالو کرتےہیں ایسے ہی سب کو پاکستان کا سائیبر قانون ماننا اور اسکےتحت کام کرنا ہوگا یہی دنیا بھر میں ہوتا ہے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فورمز ہمارے اکاؤنٹ بھارت کے کہنے پر سسپینڈ کرتے ہیں کیونکہ سب کا وہاں آفس ہے۔

Advertisement

ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ گیمنگ کمیونٹی کیخلاف نہیں ہوں جب مسئلہ ریاست کا ہو تو پھر اپنے شوق بھول جائیں وہ ایک غیر ملکی کمپنی ہماری حکومت کی تزلیل کررہی ہے حکومت کو جواب دینا پسند نہیں کرتی اور ہمارے نوجوان ان کے وکیل بنے ہیں اگر انکا آفس پاکستان بنتا ہے تو فائدہ گیمنگ کیمونٹی کو ہی ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے مزید ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی گیم کوئی سوشل میڈیا پلیٹ فورم میرے ملک کی خودمختاری کو چیلنج کرے میرے ملک کے اداروں کے رابطہ کرنے پر جواب تک نا دے تو اس پر پابندی لازم ہے یہاں سے اربوں روپے کما کر باہر لے جاتے ہیں پاکستان کی کیا ملتا ہے؟ جو پاکستان میں آفس نا بنائے اس پر پابندی ہونی چاہیے

Advertisement

وینا ملک کا مزید کہنا تھا کہ میرا نام وینا ملک ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ تمام ایپس جو پاکستان سے اربوں کما رہی ہیں انکو بھارت کی طرح پاکستان میں بھی ٹیکس دینا چاہئیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عامر خان نے شاہ رخ اور سلمان خان کیساتھ کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی
'سپر اسٹار' رجنی کانت کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری
اداکارہ ہانیہ عامر کے اس خوبصورت لباس کی قیمت آپکو حیران کردے گی
ابراہیم علی خان نے سوشل میڈیا کی دنیا میں قدم رکھ دیا
ڈپریشن کی شکار معروف بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی
بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر