
کیا سانپ زلزلے کی پیشگوئی کرسکتے ہیں؟
اگر گزشتہ چند دہائیوں میں آنےو الے زلزلوں کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوگا کہ ان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
رواں برس 6 فروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے ہولناک زلزلے میں 50 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔
زلزلے سے اتنے بڑے پیمانے پر تباہی کی بنیادی وجہ اس کا اچانک آنا ہے۔اگر انسان کو پہلے سے علم ہوجائے تو کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس کے نقصان کو کم کیا جاسکتا ہے۔
تاہم دنیا میں اب تک ایسی کوئی ٹیکنالوجی دریافت نہیں ہوسکی جو زلزلے کی پیشگوئی کرسکے لیکن چینی سائنسدانوں نے زلزلے کی پیشگوئی کا ایک نظام بنایا ہے جو کسی ٹیکنالوجی پر نہیں بلکہ سانپوں کے رویے پر انحصار کرتا ہے۔
جنوبی چین میں گوانگشی خود مختار علاقے کے دارالحکومت ناننگ کے زلزلہ بیورو نے قدرتی جبلت اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج سے اپنا ایک نظام تیار کیا ہے۔
زلزلہ بیورو کے ماہرین براڈ بینڈ انٹرنیٹ کنکشن سے منسلک ویڈیو کیمروں کے ذریعے مقامی سانپوں کے فارموں میں سانپوں کی نگرانی کرتے ہیں۔
بیورو کے ڈائریکٹر جیانگ ویسونگ کا کہنا ہے کہ زمین پر موجود تمام مخلوقات میں سے سانپ شاید زلزلوں کے لیے سب سے زیادہ حساس ہیں۔
جیانگ کے مطابق سانپ 120 کلومیٹر (70 میل) دور سے زلزلہ محسوس کر سکتے ہیں۔وہ زلزلہ آنے کے تین سے پانچ دن پہلے عجیب و غریب انداز سے برتاؤ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جب زلزلہ آنے والا ہوتا ہے تو سانپ اپنے گھونسلوں سے باہر نکل جاتے ہیں یہاں تک کہ سردیوں میں بھی جب وہ اپنے بلوں میں رہنا پسند کرتے ہیں۔
جیانگ کا مزید کہنا ہے کہ اگر زلزلہ بڑا ہے تو سانپ بھاگنے کی کوشش کرتے ہوئے دیواروں سے بھی ٹکرا جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News