Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈکپ 2019: جنوبی افریقا نے سری لنکا کو شکست دے دی

Now Reading:

ورلڈکپ 2019: جنوبی افریقا نے سری لنکا کو شکست دے دی

کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ کے 35ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو  باآسانی 9وکٹوں سے شکست دے دی۔

چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلے  گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو میچ کی پہلی گیند پر اس وقت درست ثابت ہوا جب کگیسو ربادا کی گیند پر کپتان دیموتھ کرونارتنے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں فاسٹ بولر ڈوین پریٹوریس کی شمولیت بھی کارآمد ثابت ہوئی جنہوں نے اپنے دس اوورز میں صرف 25 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  اس طرح سری لنکا کی پوری ٹیم تین گیندوں قبل ہی 203رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے پریٹوریس  کے علاوہ کرس مورس نے بھی تین جبکہ ربادا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

آسان ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی اوپنرز نے 31رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن لاستھ ملنگا کی خوبصورت یارکر نے کوئنٹن ڈی کوک کی اننگز کے آگے فل اسٹاپ لگا دیا۔

تاہم کوئنٹن ڈی کاک کے جلدی آؤٹ ہونے کے باوجود فاف ڈو پلیسی کے عمدہ 96 اور ہاشم آملہ کے 80 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز نے جنوبی افریقہ کو فتح سے ہمکنار کیا۔

سری لنکا کی جانب سے ایک وکٹ لاستھ ملنگا کے نام رہی۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان سے شکست کے بعد اس ورلڈ کپ سے  پہلے ہی باہر ہو چکی ہے، جبکہ سری لنکا کی ٹیم کے نے اپنے حالیہ میچ میں میزبان انگلینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی کی امید برقرار رکھی تھی تاہم آج کی شکست کے بعد سری لنکا کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل دکھائی دے رہی ہے۔

سیمی فائنل میں رسائی کے لیے سری لنکا کو اب اپنے اگلے دونوں میچ جیتنے ہوں گے بلکہ باقی ٹیموں کی ناکامیوں کی امید بھی کرنی ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی 20 باؤلرز رینکنگ: بھارتی ورن چکروتی نمبر ون، پاکستانی باؤلرز کی بڑی ترقی
ایشیا کپ: پی سی بی کا اینڈی پائی کرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ، بائیکاٹ پر قائم موقف برقرار
میچ ریفری تبدیل، ایشیا کپ تنازع حل ہو گیا، پاکستان آج میچ کھیلے گا
ایشیا کپ 2025: بنگلا دیش نے افغانستان کو 8 رنز سے ہرا دیا
پہلا ونڈے؛ پاکستان ویمنز کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر