
ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرنے کے لئے آج دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور میزبان انگلینڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے برمنگہم میں شروع ہوگا۔
دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو سب سے زیادہ 5 ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، اس کے علاوہ سیمی فائنل میں کبھی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور 7 فائنلز میں صرف 2 مرتبہ شکست ہوئی۔
فارمیٹ کے مطابق ورلڈکپ فائنل کے لئے 4 ٹیموں کے درمیان 2 سیمی فائنل شیڈول تھے،پہلے سیمی فائنل میں گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے بھارت کو 18 رنز سے ہرا دیا تھا ۔
دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو ورلڈکپ میں انگلینڈ پر واضح برتری حاصل ہے جہاں انہیں دو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انگلینڈ کو 3 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ آج برمنگھم میں کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا یا انگلینڈ جو بھی ٹیم میچ جیتے گی، اتوار کو لارڈز کے تاریخی میدان میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News