Advertisement
Advertisement
Advertisement

راجر فیڈرر نے ٹینس مقابلوں میں نئی تاریخ رقم کر دی

Now Reading:

راجر فیڈرر نے ٹینس مقابلوں میں نئی تاریخ رقم کر دی
تینس

شہرہ آفاق سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹس کی تاریخ میں فتوحات کی سنچری مکمل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق راجر  فیڈرر نے ومبلڈن اوپن کوارٹر فائنل میں نیشکوری کو ہرا کر ومبلڈن اوپن کیریئر کی 100ویں فتح حاصل کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی راجر فیڈررکسی بھی گرینڈ سلیم چیمپئن شپ میں 100 کامیابیاں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ لندن میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں سوئس اسٹار فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپانی حریف کائی نیشکوری کو 4-6، 6-1، 6-4 اور 6-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

ان کے علاوہ دفاعی چیمپئن جوکووچ، نڈال اور باٹسٹا ایگٹ بھی سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر