شہرہ آفاق سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹس کی تاریخ میں فتوحات کی سنچری مکمل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق راجر فیڈرر نے ومبلڈن اوپن کوارٹر فائنل میں نیشکوری کو ہرا کر ومبلڈن اوپن کیریئر کی 100ویں فتح حاصل کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔
اس جیت کے ساتھ ہی راجر فیڈررکسی بھی گرینڈ سلیم چیمپئن شپ میں 100 کامیابیاں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ لندن میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں سوئس اسٹار فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپانی حریف کائی نیشکوری کو 4-6، 6-1، 6-4 اور 6-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔
ان کے علاوہ دفاعی چیمپئن جوکووچ، نڈال اور باٹسٹا ایگٹ بھی سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News