
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے 40 ویں میچ میں بھارت نے بنگلا دیش کو 28 رنز سے شکست دےکرسیمی فائنل میں سیٹ پکی کرلی۔
بھارت کی سیمی فائنل میں رسائی کے ساتھ ہی بنگلا دیش اب ایونٹ سے باہر ہوچکا ہے۔
برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی جانب سے دیئے گئے 315 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیشی ٹیم 48 ویں اوور میں 286 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
روہت شرما کے 104، لوکیش راہول کے 77 ،رشابھ پنت کے48 اور دھونی کے 35رنز کی بدولت فاتح ٹیم نے مقررہ اوورز میں بنگلہ دیش کو 315کا ہدف دیا۔
مستفیض الرحمٰن نے 5 بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھجوایا۔
جواب میں بنگلہ دیش ٹیم مقابلے کے بعد دو اوورز قبل آئوٹ ہوگئی۔
محمد سیف الدین 51رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ تمیم اقبال22، سومیا سرکار33، شکیب الحسن 66، مشفیق الرحیم 24 ، لٹن داس 22، شبیر رحمٰن 36رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ روہت شرما مین آف دی میچ قرار پائے۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم 8 میچز میں 13 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ آسٹریلیا 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور نیوزی لینڈ 11 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News