دنیا میں فارمولا ون، کارٹنگ ، کاریں، موٹر سائیکل، ٹرک، سائیکل، کشتیوں کی ریس عام ہے لیکن روس میں ٹینکوں کی ریس کا انعقاد کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کو روس کے شہر الابینو میں پانچویں بین الاقوامی آرمی گیمز کے آخری روز ٹینک ریس کا انعقاد کیا گیا۔ٹینک ریس کے فائنل مرحلے میں آزربائیجان، قازقستان، بیلاروس اور روس کی پہنچ سکیں۔
ریس میں روسی ٹینک نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بیلا روس کے ٹینک نے دوسری اور قازقستان کی ٹیم کا تیسرا نمبر رہا۔
ٹینک ریس میں 20 سےزائد ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں آرمینیا، آزر بائیجان ، بیلاروس، چین، ہندستان، ایران، قازقستان، منگولیا، روس اور ازبکستان اور دیگر شامل ہیں ۔ ۔
ان آرمی گیمز میں تقریبا 6000 دفاعی عملہ کے جوان 32 فوجی مقابلوں میں حصہ لیا جس میں ٹینک ریس، اسنائپر شوٹنگ مقابلے، فلائیٹ کرئیو ایوینٹ اور لڑاکا بحری جہاز کے عملہ کے ایوینٹ شامل تھے ۔
روس میں آرمی گیمز 2019، 3 سے 17 اگست تک جاری رہا جس میں 39 ممالک کی ٹیموں نےحصہ لیا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
