Advertisement
Advertisement
Advertisement

باکسر عامر خان نے بھی کشمیری چائے کو عمدہ چائے قرار دے دیا

Now Reading:

باکسر عامر خان نے بھی کشمیری چائے کو عمدہ چائے قرار دے دیا
Tea is Fantastic

عالمی شہرت یا فتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے حا لیہ ایل او سی کے دورے کے دوران کشمیری چائے کو عمدہ چائے قرار دے دیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے باکسر عامر خان کے ایل او سی دورے کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں عامر خان نے ہاتھ میں ایک چائے کا کپ پکڑا ہوا ہے اور وہ چا ئے پیتے ہوئے ’کشمیری چائے، فنٹاسٹک چائے‘ کہہ رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے  ویڈیو کے کیپشن میں’چائے بہت عمدہ ہے‘ بھی لکھا اور یہ شیئر کر دیا جو کہ سو شل میڈیا میں وا ئرل ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ با کسر عا مر خان نے  27 اگست کو کشمیریو ں کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کر تے ہوئےایل او سی کا دورہ کیا ہے۔

اس دورے کے دوران عامرخان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بیٹھ کر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو صرف ٹیلی ویژن پر دیکھا ہے، مقبوضہ وادی کو دیکھ کر محسوس کیا کہ کشمیریوں پر شدید نوعیت کے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔

یا د رہے کہ رواں سا ل فروری کے مہینے میں پاک فضائیہ کے شیردل جوانوں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی جہازوں کو تباہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا تھا۔

 فروری میں ہی آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں بھارتی پا ئلٹ نے  پاک فصائیہ کے رویے کو پیشہ وارانہ صلا حیت،اچھے رو یے اور  پاکستان کی چائے کو عمدہ قرار دیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر