
قومی کرکٹر حسن علی اپنے نکاح کی تیاری کے لئے سیلون پہنچ گئے۔
پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی ان دنوں اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
نکاح کی تقریب میں مرکز نگاہ بننے کے لئے حسن علی نے لاہور میں سیلون کا رخ کیا۔
انہوں نے سیلون سے کٹنگ کرائی اوربیوٹی سیلون سے فیشل بھی کرایا۔
حسن علی نے شادی کیلئے خصوصی بیوٹی سروسز بھی حاصل کیں۔
واضح رہے کہ حسن علی نے 2اگست کو بھارتی لڑکی سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی ہونے والی دلہن کا نام سامعہ بتایا تھا۔
گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 20 اگست کودبئی میں ان کی سادگی سے شادی ہونے جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News