Advertisement
Advertisement
Advertisement

یو ایس اوپن، سرینا،فیڈرر اور جوکووچ کی پہلے روز فتح

Now Reading:

یو ایس اوپن، سرینا،فیڈرر اور جوکووچ کی پہلے روز فتح
2019 U.S. Open

رواں برس کے چوتھے بڑے گرینڈ سلیم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے 139 ویں ایڈیشن کے پہلے روز سرینا ولیمز، راجر فیڈرر، نواک جوکووچ نے فتح کا اپنے نام کرلیا۔

امریکی ٹینس اسٹارسرینا ولیمز نے روس کی ماریہ شراپوا کو شکست دی۔

 سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے سمت نگال کو چار چھ،چھ ایک،چھ دو، اور چھ چار سے شکست دی۔

 جبکہ عالمی نمبر ایک سربین ٹینس اسٹار نوویک جوکووچ نے اسپین کے روبرٹو کاربالس بائنا کو  چھ چار،چھ ایک، اور چھ چار سے ہرایا۔

سرینا ولیمز نے پہلے راؤنڈ میں ماریہ شراپوا کو چھ ایک چھ، چھ ایک سے شکست دی۔

Advertisement

ماریہ شیراپوا کی سرینا ولیمز کے ہاتھوں یہ مسلسل 19 ویں بار شکست ہوئی۔

میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز سمیت دیگر مقابلے ہونگے۔

8ستمبر تک جاری رہنے والے میگا ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور مردوخواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے۔

سربین اسٹار اور عالمی نمبر ون جوکووچ کو مینز اور جاپان کی اسٹار کھلاڑی نائومی اوساکا کو ویمنز سنگلز ایونٹس کیلئے ٹاپ سیڈ رکھا گیا ہے، رافیل نڈال سیکنڈ اور راجر فیڈرر تھرڈ سیڈ ہیں، اسطرح ویمنز سنگلز میں آسٹریلوی کھلاڑی ایشلیگ بارٹی سیکنڈ سیڈ، کیرولینا پلسکووا تھرڈ سیڈ، سیمونا ہالپ فورتھ سیڈ، ایلینا سویتولینا ففتھ سیڈ جبکہ سرینا ولیمز ایٹتھ سیڈ ہیں۔

سربیا کے نامور ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ میگا ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں میں جاپانی ٹینس سٹار ناؤمی اوساکا اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر