
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کمیٹی کی سفارش پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر اوران کےمعاون اسٹاف کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انھیں فا رغ کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لڈن کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کرکٹ کمیٹی اراکین نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا۔
Advertisement📰 قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ
مزید: https://t.co/R2yC8HWQdt pic.twitter.com/aWw34mUcTT
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 7, 2019
چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہو ئے کہا کہ کرکٹ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیےنئے کوچنگ اسٹاف کی تعیناتی پر مکمل اتفاق کیا ہے، کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینے والی کرکٹ کمیٹی تجربہ کار اراکین پر مشتمل ہے، میں تمام کوچز کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
احسان ما نی کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹ کی بہتری کے لیے فیصلے کرتا رہے گا۔
تفصیلات کے مطا بق ایم ڈی وسیم خان کی سربراہی میں کرکٹ کمیٹی کاطویل اجلاس ہوا ، جس کے سامنے مکی آرتھر، کپتان سرفرازاحمد اورچیف سلیکٹرانضمام الحق نے ٹیم کی تین سالہ کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔
کمیٹی نے قومی ٹیم کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں کوالیفائی نہ کرنے پر کوچز کوفارغ کرنے کی سفارش چیئرمین پی سی بی احسان مانی کوپیش کی تھی ،جس پر بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر،بولنگ کوچ اظہرمحمود،بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اورٹرینر گرانٹ لوڈن کوفارغ کرنے کافیصلہ کیاہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے نئے کوچنگ اسٹاف کی تقرری کےلئے نئی تعیناتیوں کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اشتہار جلد جاری کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News